بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا

قومی اسمبلی کا اجلاس تقریباً سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے قومی اسمبلی اجلاس 4 بجے شروع ہونا تھا۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات پر اٹھنے والے ہر رکن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے، انہوں نے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔

اپوزیشن نے نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی درخواست جمع کروادی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چیمبر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایڈیشنل سیکریٹری محمد مشتاق کو درخواست جمع کروائی گئی۔

وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نیول چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔

اپوزیشن کی درخواست قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے دستخط سے جمع کراوئی گئی ہے۔

اپوزیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کو بھی شامل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.