بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قطر کا اہم دورہ مکمل کر کے آج پاکستان واپس آرہا ہوں، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قطر کا اہم دورہ مکمل کر کے آج پاکستان واپس آرہا ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شہباز شریف نے پرتپاک خیرمقدم، بہترین میزبانی پر قطری حکومت، عوام اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دورۂ قطر کے 2 اہم پہلو قابل ذکر ہیں، پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح وژن رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نئے مواقع سامنے آرہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر امیر قطر کا شکرگزار ہوں۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ملک تعلقات کے لیے معاشی تعاون کو مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کے 2 روزہ دورے پر منگل (23 اگست) کو دوحہ پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.