
ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح سے 6 روپے کی دوری پر ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 700 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہے۔
ملک میں سونے کی تاحال بلند ترین قدر ایک لاکھ 32 ہزار روپے رہی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ بارہ ہزار 654 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں ایک اونس سونے کا بھاؤ 6 ڈالر بڑھ کر 2015 ڈالر ہے۔
Comments are closed.