سیالکوٹ میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس کی سوئی گیس افتتاحی تقریب کے دوران پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے آگئے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعال کرتے ہوئے خواتین پر بھی تشدد کیا گیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سیکیورٹی کے ہمراہ تقریب چھوڑ کر چلی گئیں۔
واقعہ سیالکوٹ کے نواحی گاؤں گربلا سیداں میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر فردوس سوئی گیس کی افتتاحی تقریب میں پہنچی تو معمولی تلخ کلامی پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔
کارکنان کے درمیان بات اس حد تک بڑھ گئی کہ کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور ڈنڈوں کا استعمال کیا دوران تصادم خواتین کے تقدس کا خیال بھی نہ کیا گیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین پر بھِی ڈندوں سوٹوں سے تشدد کیا گیا ایک خاتون کے سر پر ڈندا مارا گیا اور وہ گر کر بے ہوش ہوگئیں۔
Comments are closed.