بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فردوس عاشق کو عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔

 فردوس عاشق کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں  مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

فردوس عاشق نے کہا، آپ کو تو برآمد کیا گیا ہے، رش سب کے لیے ہے ، آپ آسمان سے اتری ہیں کیا ؟۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کی شدید مذمت کرتا ہے،فردوس عاشق کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔

قراردار میں کہا گیا کہ فردوس عاشق کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹائیں، فردوس عاشق خاتون افسر سے معافی مانگیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.