
لاہور قلندرز کے شاندار بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ہی ایڈیشن میں 600 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے کرکٹر بننے کا ریکارڈ بنانے کا ایک بڑا موقع گنوا دیا۔
پی ایس ایل 7 کے فائنل سے قبل فخر زمان نے 12 میچوں میں 585 رنز بنائے تھے اور انہیں 600 رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے فائنل میں مزید 15 رنز درکار تھے اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ سنگ میل حاصل کرنے والے پہلے بلے باز بن جاتے۔
فخر زمان فائنل سے قبل دو میچوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور وہ پی ایس ایل 7 کے اہم فائنل میں پہنچنے میں بھی ناکام رہے۔
اُن کو میچ کے ابتدائی مرحلے میں آصف آفریدی کے ہاتھوں تین رنز پر آؤٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں فخر زمان 600 رنز کا ہندسہ حاصل کرنے سے محروم رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔
Comments are closed.