جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

عیدکی تعطیلات میں سیاحت پر پابندی، ٹرانسپورٹ اور مالز بند

وفاقی حکومت نے 8 سے 16 مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزارت داخلہ نے این سی او سی اجلاس میں کیے گئے فیصلے جاری کردیے۔ فیصلو ں پر عملدرآمد کے لیے وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے۔

ملک بھر میں 8 سے 16 مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی،  سیاحتی مقامات اوراردگرد تمام ریسٹورنٹس ،پبلک پارکس اورہوٹل مکمل بندرہیں گے۔

سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی  جب کہ  عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی البتہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہو گی۔

 عید کی تعطیلات کے دوران شاپنگ مال اورپبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ اعتکاف،شب قدر،جمعتہ الوداع، عید کے لیے ایس اوپیزکابروقت اجراکیاجائےگا۔

عید کی تعطیلات میں ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جاتے جانے والی سڑکیں بند رکھی جائے گی، مری، گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بندرہیں گی۔

You might also like

Comments are closed.