پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران نے جج کا دائرہ کار تبدیل کرایا، کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان صاحب نے چار پراسیکیوٹر تبدیل کیے، بینکنگ کورٹ کا جج تبدیل کیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے جج لگائے، ن لیگ کی لیڈر شپ کو نوٹس دلوائے، بینکرز کو قبل از گرفتاری ضمانت دی، جج کا دائرہ کار تبدیل کروایا، کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال سے کڑے امتحان کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
Comments are closed.