وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی، اسی لیے وہ پارلیمنٹ سے نکالے گئے ہیں۔
فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو آئین کی بات عقل میں آجاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو عقل کی بات سمجھ میں آتی تو عوام دشمن شرائط پر معاہدے نہ کرتے، عمران صاحب کو عقل ہوتی تو معیشت تباہ اورتاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند نہ ہوتی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب میں عقل ہوتی تو فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے؟ عملی طور پر آپ کی حکومت ختم ہوچکی ہے لیکن آپ ماننے کو تیار نہیں، جو لوگ خود نہیں گئے، انہیں آئین کی طاقت سے نکالا جاچکا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب حقیقت کا ادراک کریں، عوام فیصلہ کرچکے، اس کے سامنے سرجھکائیں۔
Comments are closed.