وزیرِاعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایما پر مسجد نبویﷺ کے افسوسناک واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا۔ مسجد نبویﷺ کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نے کی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ میں شامل رہا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں۔ ان سب کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں، مدینہ کے تقدس کی بات ہے، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جہاں جاؤ گے تمہیں گندے انڈے، ٹماٹر اور جوتیاں پڑیں گی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کا بھتیجا خود ویڈیو میں اعتراف کر رہا تھا۔
حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ تم نے سازش کر کے مجھے سزا دلوائی، میں نے عدالت کا فیصلہ بھی تسلیم کیا اور 25سال قید کو تسلیم کیا۔ نواز شریف نے بھی فیصلہ تسلیم کیا۔
Comments are closed.