
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گئے۔
عمران خان نے 10 مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
کیس کی سماعت کچھ دیر بعد سیشن جج کامران بشارت مفتی کریں گے۔
اس موقع پر اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.