بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اکثریت کھو بیٹھے، مولانا فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد کی جنرل نشست پر کامیابی پر مبارکباد دی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

اسلام آباد کی 2، خیبر پختون خوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر سینیٹرز منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو یقین کرلینا چاہیے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوگئی ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ووٹ ہی نہیں وہ خود بھی ضائع ہوگئے، جس کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ نہیں پتہ وہ حکومت کیا کرے گا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے مقابلے پر نظر تھی اور یہی حکومت اور اپوزیشن کی کامیابی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.