پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ ملتوی کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش ختم کرنے نکلے، یاسین ملک کوسزا ہوتے ہی بنی گالہ سونے چلے گئے۔
اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کو جہاد کہا، فساد کیا، فرار کو وقفہ کہا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان یاسین ملک کو سزا ہوتے ہی بنی گالہ سونے چلے گئے، نہ سازش یاد رہی نہ میر جعفروں اور میر صادقوں سے چھٹکارا حاصل کرنا یاد رہا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ انہوں نے خون پیا، آگ لگائی اور ڈریکولا کو نیند آگئی۔
Comments are closed.