app for plane hookups gay clubs for hookups hookup Parsippany NJ hookup Middletown Delaware hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علیم خان کی پریس کانفرنس پر مونس الہٰی کا ردعمل


پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ  نے علیم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہیں، علیم بھائی یہ کیسے ہو سکتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ  آپ تو لوگوں کو کہتے تھے میں مونس الہٰی کے گھر کا خرچہ چلاتا ہوں۔

علیم خان نے پریس کانفرنس میں مونس الہٰی پر چھ، چھ کروڑ روپے میں ایم پی ایز خریدنے کا الزام لگایا تھا۔

علیم خان نے کہا کہ جتنا ساتھ میں نے عمران خان کا دیا ہے اس سے آدھی بھی کسی نے دی ہے تو اس کا نام بتائیں۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو ڈاکو کہنے والے خان صاحب آج کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے سارے ووٹ اسے دیدیں، پہلے پرویز الہٰی کو گالیاں دیں اور اب وہ نیا پاکستان بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے183 ارکان میں سےآپ کو کوئی ایک بندہ پسند آیا، آپ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے کہتےہیں 183ووٹ ڈال دو، ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں، پیسے لے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.