ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

عطاء اللّٰہ تارڑ نے حسن مرتضیٰ کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے حسن مرتضیٰ کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔

عطاء تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ  حسن مرتضیٰ نے جو پیش کش کی ہے اس کا طریقہ بھی وضع کردیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شہبازاورحمزہ سےرابطہ کرکےکہیں گےبطوراکثریتی جماعت آگےآئیں،وزارت اعلی ان کا حق بنتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں موجودہ صورتحال میں سیٹوں کا فرق کور نہیں ہوتا، پنجاب میں ہم سنگل لارجیسٹ پارٹی تھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جہانگیر ترین کا جہاز استعمال ہوا اور آزاد امیدواروں کو بنی گالہ لے جایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.