
پنجاب میں عثمان بزدار کے راج میں بیوروکریسی میں ’تو چل میں آیا‘ کے تاریخی ریکارڈ بن گئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب میں تین چیف سیکریٹریز آتے ہی فارغ کردیے گئے جبکہ چوتھے براجمان ہیں۔
صوبے میں 5 آئی جی پولیس بھی آئے اور گئے جبکہ چھٹے کی باری جاری ہے جبکہ لاہور نے بھی 4 کمشنر کا چہرہ دیکھ لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ضلع کے کمشنر کو بھی 5 بار تبدیل ہے، ان کی خصوصی عنایت ہائر ایجوکیشن کمیشن پر رہی، انہوں نے اس کے 9 سیکریٹریز بدل کر تاریخ رقم کردی۔
عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں اسکول ایجوکیشن سروسز اور آب پاشی کے 6 سیکرٹریز آئے اور گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ خوراک، لائیو اسٹاک، ٹرانسپورٹ اور بلدیات پر ہاتھ ہولا رکھا اور صرف 5 سیکریٹریز کے تبادلے پر ہی اکتفا کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ امداد باہمی اور اطلاعات سے بھی خاص رعایت برتی گئی۔
محکمہ ماحولیات اور محکمہ ایکسائز کے سیکرٹریز صرف 4،4 بار بدلے گئے جبکہ حکومت کے دو سال باقی ہیں، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہےکیا؟
Comments are closed.