پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

عبدالرزاق نے قومی ٹیم سے متعلق اپنی خواہش کا اطہار کردیا

سابق آل راونڈ عبدالرزاق نے قومی ٹیم سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عبدالرزاق نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے پاوور ہٹر تیار کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی، فہیم اشرف، آصف علی اور عماد بٹ اچھے پاوور ہٹر بن سکتے ہیں، میں دو سے 3 دن میں پلیئرز کی پاوورہٹنگ پر کام کرسکتا ہوں۔

سابق آل راونڈر نے مزید کہا کہ بیٹ سوئنگ، گیند پر نظر اور باڈی بیلنس ہو تو اچھا پاوور ہیٹر بنا جاسکتا ہے.

انھوں نے کہا کہ اس بار ڈومیسٹک میں کافی معیاری کرکٹ ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جیت کے لیے ڈریسنگ روم کا ماحول ٹھیک کرنا اور پلیئرز کو ذہنی طور پر پختہ رکھنا بہت ضروری ہے۔

عبدالرزاق نے یہ بھی کہا کہ میچ میں کامیابی کے لیے زیادہ وقت میٹنگز کے بجائے گراؤنڈز پر سخت کام کرنے پر ترجیح دی جائے، کوچنگ میں ڈیٹا بیس بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.