بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر کی 3 سال بعد کاؤنٹی میں واپسی پر کارکردگی کیسی رہی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ میں کھیلی جارہی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کچھ خاص نہیں کرسکے۔

محمد عامر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے، لیکن سرے کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے 28 اوورز میں 80 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، انہوں نے 7 اوورز میڈن بھی کروائے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان کا تین میچز کے لیے کاؤنٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔

نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث کاؤنٹی چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.