بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

نامور ٹیلی ویژن میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت عالیہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا 18 جون کا فیصلہ معطل کردیا جس کے مطابق عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کیا جانا تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور شہری عبدالاحد کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

سیکریٹری صحت، میڈیکل بورڈ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ سے بھی جواب طلب کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ فریقین 29 جون تک جواب جمع کروائیں۔

خیال رہے کہ درخواست گزار نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی درخواست ایک اجنبی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جو ناقابلِ سماعت ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہمارا موقف ٹھیک طرح سے نہیں سنا۔

انہوں نے استدعا کی تھی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا 18 جون کا حکم معطل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.