بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صرف فائزر کی ویکسین16سال سے زائد عمر کو لگائی جا رہی ہے، ڈاکٹر نوشین

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ صرف فائزر کی ویکسین 16 سال سے زائد عمر کو لگائی جارہی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹرازینیکا ویکسین آنے کے بعد 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کے بعد 65 سال سے زائد اور کم عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائےگی، ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسین مکمل ہو جائے گی۔

ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ سائنو فارم ویکسین پوری دنیا میں18سال سےکم عمر لوگوں کو نہیں لگائی جارہی، ہمارے پاس پہلی کھیپ سائنو فارم کی آئی ہے، اُمید ہے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 60لاکھ ڈوز بھی فروری تک مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جون سے پہلے پہلی کینسینوبائیو کی بھی وافر مقدار مل جائے گی، ہمیں لوگوں کو بھی راضی کرنا ہے کہ وہ آئیں، دنیا میں سائنوفارم کے جہاں بھی ٹرائلز ہوئے 60 سال سے زائد کے افراد شامل ہیں۔

ڈاکٹر نوشین کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ویکسین 60سال سے زائد عمر کے لیے خطرناک ہے، ابھی ہمارے پاس ڈیٹا نہیں کہ 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ 60سال کے کم عمر ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ ایسٹرا زینیکا ویکسین آنے کے بعد 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کو لگائی جائےگی، ایسٹرا زینیکا ویکسین کا لیٹر ہمیں مل چکا ہےاُمید ہے جلد مل جائے گی۔

ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز 5 سے ساڑھے 5 لاکھ ہیں، ویکسین کے لیے ڈیجیٹلائز سسٹم کیا گیا ہے جو نادرا سے منسلک ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز کے بعد ہیلپ لائن 1166 قائم کی جائے گی۔

جو بھی خود کو 1166پر رجسٹر کرائے گا اُسے ویکسین مفت لگائی جائے گی، ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کو ویکسین سینٹر سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ان شہروں میں ویکسین لگائی جا رہی ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد زیادہ ہے، پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز ہیں، جو کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.