ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

صدر مملکت عارف علوی کا مختلف مکاتب فکر کے علماکرام سے ٹیلیفونک رابطہ

صدر مملکت عارف علوی نے  مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، عارف علوی نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروانے کے لئے علماء سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ علما کرام اپنے اپنےحلقےمیں انسدادِ کورونا تدابیر پر عمل درآمد کروائیں، علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور وبا کی روک تھام کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کی تلقین کریں۔

صدر مملکت نے مفتی محمد تقی عثمانی اور پیر محمد امین الحسنات سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اس کے علاوہ  مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا راغب نعیمی سے بھی گفتگو کی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام متعلقہ حکام کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا گيا ہے ۔

مفتی تقی عثمانی نے  صدر سے اوقاف بل پر پیش رفت کروانے کی درخواست کی۔

صدر مملکت  نے  پير نقیب الرحمان، راجہ ناصر عباس سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، جبکہ پیر محمد امین الحسنات نے اہم امور پر علماء سے مشاورت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت پير نقیب الرحمان کی درخواست پر اُن سے جلد ملاقات بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.