
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی پہلی باضابطہ پریس کانفرنس میں چیٹ شیٹ کا استعمال کیا، چیٹ شیٹ میں اہم پالیسی پوائنٹس اور کانفرنس میں شریک صحافیوں کے نام ان کی تصویروں کیساتھ درج تھے۔
جو بائیڈن کی گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں، جس میں امریکی صدر کے ہاتھ میں یہ چیٹ شیٹ دیکھی گئی ہیں۔
پہلی تصویر میں بائیڈن کے ہاتھ میں شیٹ میں انفرا اسٹرکچر کا نام نمایاں ہے جس میں اہم پالیسی پوائنٹس درج ہیں۔
دوسری تصویرمیں پریس کانفرنس میں شریک صحافیوں کے نام، ان کی تصویریں اور ان کے چینل سے متعلق تفصیل موجود تھی۔
Comments are closed.