بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید نے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ، ہفتہ رات 12 بجے تک انتظار کریں، سیاست ایک نیا رخ بھی موڑ سکتی ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیخ رشید نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز وزیر اعظم کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک لاکھ افراد کے جمع ہونے سے متعلق بیان پر کہا کہ اب تک کوئی بات فائنل نہیں، سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تین بجے لاہور پہنچ کر میڈیا سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کروں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رولز اور طریقہ کار کے مطابق گورنر وزیر اعلیٰ کو بلا کر استعفے کی تصدیق کرتا ہے، تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفیٰ منظور ہو جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو لاہور مدعو کر لیا ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے آج وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا امکان ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار آج ایوانِ وزیرِ اعلیٰ لاہور میں آخری تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں وقار النساء یونیورسٹی راولپنڈی کے سنگِ بنیاد کی تقریب ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.