casual encounter hookups my uber hookup 2010 free hookup apps ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Mansfield Center california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہید ASI اکبر سرکاری اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

سادھوکی میں گزشتہ روز کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی اکبر علی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے چونیاں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

شہید اے ایس آئی محمد اکبر کی نمازِ جنازہ کمیٹی باغ چونیاں میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں پولیس افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پولیس کے دستے نے شہید کی میت کو سلامی بھی پیش کی، جس کے بعد اے ایس آئی محمد اکبر کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

کالعدم تنظیم اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد اکبراعوان کی میت ان کے قصور میں واقع آبائی گھر پہنچا دی گئی۔

ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے کہ شہید محمد اکبر ایک فرض شناس اور قابل افسر تھا، جس پر قصور پولیس کو ناز ہے۔

ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے کہ شہید اے ایس آئی محمد اکبر کی اہلیہ کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئی تھیں، اس کی 7 سال کی ایک بیٹی ہے جس نے اپنے باپ کو بھی کھو دیا ہے، شہید اہلکاروں کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر شہید کی فیملی ہماری اپنی فیملی ہے۔

ڈی پی او قصور کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پولیس کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.