بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شنیرا بھی وسیم اکرم کے نقشِ قدم پر، بولنگ کروانی شروع کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز بولر وسیم اکرم نے اہلیہ کو پی ایس ایل کِھلانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں وسیم سے شادی کو 8 برس جبکہ ان سے بچھڑے 10 ماہ مکمل ہوگئے۔

وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا  اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں شنیرا کو انہیں بولنگ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وسیم اکرم کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو دبئی ایکسپو کے ایک پروگرام کی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وسیم اکرم  نے لکھا کہ ’مجھے ایک نیا بولر ملا ہے، میرے خیال میں شنیرا کو اگلے پی ایس ایل ڈرافٹ میں ہونا چاہیے، آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟ ‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دبئی ایکسپو میں شنیرا کے ساتھ کھیل کر مزا آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.