وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شبلی فراز دوبارہ وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
کابینہ اجلاس کے بعد حماد اظہر کے ہمراہ وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بجائے فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دی۔
صحافی نے وفاقی وزراء سے استفسار کیا کہ آج شبلی فراز نہیں آئے؟ اس پر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز اور فیصل واوڈا پراسس سے گزر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے پر شبلی فراز وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کا بطور وفاقی وزیر نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے اور اپنے وزارت کا حلف دوبارہ اٹھائیں گے۔
Comments are closed.