سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں عوام کے پاس دوبارہ جارہے ہیں، مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد، پشاور، کراچی اور لاہور کی عوام نے اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل دفاعی تجزیہ کار نے ہمارے مؤقف کی تائید کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سازش پر قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے کہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔
Comments are closed.