بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین دوسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ گراؤنڈ میں ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف میں بہتری آئی ہے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کھلانے کا فیصلہ گراؤنڈ میں پہنچ کر کیا جائے گا، میچ سے قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاداب خان دوسرے میچ بھی نہیں کھیلیں گے، ان کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ بیٹنگ ٹریننگ کے دوران شاہین آفریدی کو گھٹنے پر بال لگی تھی، جس وجہ سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

میچ سے ایک روز قبل پاکستان ٹیم نے آرام کیا جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کا دسرا میچ آج کھیلا جائے گا، پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ہوم سائڈ کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.