بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی سے شاہین شاہ تک نئے دور کا آغاز

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں آئی سی سی نے لکھا کہ دونوں کھلاڑیوں کانام بھی یکساں ہے اور ان کی شرٹ کا نمبر بھی یکساں ہے، اب ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے 9 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے52 رنز بنالیے ہیں۔

بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرنے پر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شاہین یو لٹل بیوٹی ۔

بھارت کے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز کیا ہے۔

بھارت نے کپتان ویرات کوہلی کی شاندار 57 اور رشبھ پنت کے 39 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 151 رنز بنائے۔

میچ کے آغاز میں پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی نے 6 کے اسکور پر دونوں بھارتی اوپنرز کو پویلین بھیج کر میچ پر گرین شرٹس کی پوزیشن مستحکم بنادی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر وہاب ریاض نے بھارت…

پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے روہیت شرما کو صفر پر میدان بدر کیا تو اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر شاہین نے کے ایل راہول کو بولڈ کردیا۔

اس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سوریا کمار یادیو کے ہمراہ 25 رنز کی شراکت قائم کی، حسن علی نے محمد رضوان کی مدد سے سوریا کمار کو 11 کے انفرادی اسکور پر قابو کرلیا۔

ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ اسٹیڈیم کے ماحول کے علاوہ ہمارے لئے یہ میچ دیگر میچز کی طرح ہے۔

یوں بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں 31 کے اسکور پر گرگئیں، ایسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے وکٹ پر روکنے اور مزید تحمل کیساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر آنے والے لیفٹ ہینڈ بیٹسمین رشبھ پنت کو موقع دیا کہ وہ کھل کر کھیلیں، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اسکور میں مجموعی طور پر 53 رنز کی شراکت قائم کی۔

رشبھ پنت نے 30 گیندوں پر 2 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد 39 رنز بنائے انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر گھرانے کی تاریخ شیئر…

بھارت کی پانچویں وکٹ 125 کے اسکور پر گری جبکہ رویندر جدیجا 13 رنز بنا کر حسن علی کا دوسرا شکار بن گئے۔ اس کے بعد 133 کے مجموعے پر گرین شرٹس کو بڑی وکٹ مل گئی، ویرات کوہلی کو شاہین شاہ آفریدی نے 57 انفرادی اسکور پر میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

ہردیک پانڈیا 11 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے تو بھارت کی 7ویں وکٹ 146 رنز پر گر گئی۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حسن علی نے 2، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.