جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شاندار کارکردگی پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سینٹرل کانٹریکٹ میں ترقی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز محمد رضوان اور فواد عالم کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم، اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی اے کیٹگری میں شامل ہیں ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔

وسیم خان نے بتایا کہ ان پروموشنز کا اطلاق یکم مارچ سے جولائی تک ہوگا۔

سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ محمد حفیظ کو بھی سینٹرل کنٹریک کی پیشکش کی انہوں نے انکار کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے انکار سے مایوسی ضرور ہوئی، ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گوادر میں بھی کرکٹ میچ منعقد کرنے کا پلان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.