بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکریٹری وفاقی محتسب و ٹیکس محتسب کی تعیناتی کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اعجاز احمد کو سیکریٹری وفاقی محتسب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی محتسب اعلیٰ سلمان فاروقی نے کراچی میں شکایتی مرکز کا افتتاح کردیا جس میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات درج کرائی….۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے فرح حامد خان کو سیکریٹری وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سیکریٹریٹ نے دونوں سیکریٹریز کی تقرری کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو کم پینشن دینے کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے کہاکہ شکایت کنندہ بیوہ شوہر کی تاریخ وفات سے پینشن کی حق دار ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دونوں تعیناتیوں کی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کے ارکان کو بھجوائی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سرکولیشن سمری کے ذریعے ان دونوں سیکریٹریز کی تعیناتیوں کی منظوری دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.