ہفتہ 30؍جما دی الثانی 1442ھ13؍ فروری 2021ء

سینیٹ الیکشن: جماعت اسلامی نے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے خیرپختونخوا سے 3 امیدواروں کے نام فائنل کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ڈاکٹر امجد اقبال خلیل، پروفیسر عطاءالرحمان اور امینہ جدون امیدوار ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا اورسیاست خاندانوں، شخصیات کے گرد گھومتی ہے اور پی ڈی ایم میں شامل اقتدار میں رہنے والی جماعتیں مسائل کی ذمے دار ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن 2018 کی وڈیو نامکمل ہے، پیسے لینے والوں کے نام بتائے گئے لیکن دینے والوں کے نام بھی سامنے آنے چاہیں۔

دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی کے پی کے کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے جنرل نشست پر سابق رکنِ قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور خواتین کی مخصوص نشست پر سابق رکنِ قومی اسمبلی عنایت بیگم کو نامزد کیا گیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کے لیے اقلیتوں کی نشست پر اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جاوید گل نامزد ہیں۔

You might also like

Comments are closed.