جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سکھر بینچ جیسے فیصلے نہ کریں اس سے تماشا بنتا ہے، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جج صاحبان سے گزارش ہے کہ سکھر بینچ جیسے فیصلے نہ کریں اس سے تماشا بنتا ہے، جامشورو میں تین ایم پی اے ہیں، پتا نہیں کسے معطل کرنے کا کہا گیا ہے۔

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے اے ون گریڈ آنے والے 21 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پابند ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ نے الگ حکم جاری کیا، حیدر آباد بینچ کےفیصلے پر عمل کرتے ہوئے کانٹریکٹ میں توسیع کی، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کراچی اور حیدرآباد بینچ کے الگ فیصلے ہیں۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم پی ایز بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر نہیں ہوتے، اس لئے ان کی رکنیت معطل کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ کتے سندھ کے علاوہ کہیں اور نہیں کاٹتے، سکھر بینچ کا فیصلہ غلط ہے، دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن اس پر کیا فیصلہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سکھر بینچ نے کتے کے کاٹنے پر رتو ڈیرو اور جامشورو کے ایم پی ایز کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.