بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاورکی عمارت کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ سے گرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ بلاسٹ سےقریب کی عمارتوں یا انسان کو کوئی نقصان نہیں ہوناچاہیے۔

عدالتی حکم کے مطابق کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں گے۔

عدالت نے ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں ضلع شرقی کی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔

اس سے قبل کراچی میں ضلع شرقی کی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ضلع شرقی کے اسسٹنٹ کمشنر برائے فیروز آباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو نوٹس میں بتایا تھا کہ اگر نسلہ ٹاور خالی نہ کیا گیا تو رہائشیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

نوٹس میں سپریم کورٹ کے 16 جون اور 22 ستمبر والے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا تھا، یہ بھی بتایا گیا تھا کہ عمارت خالی نہ کرنے کی صورت میں فیروز آباد پولیس کی مدد لی جائے گی۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے نظرِ ثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی کے نسلہ ٹاور سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی اور کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور منہدم کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.