ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

سوئی سدرن کی طرف سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، ترجمان

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کراچی میں سوئی سدرن کی طرف سے گیس کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔

ذرائع سوئی سدرن کے مطابق سوئی سدرن کےگیس کنٹرول مراکز ٹی بی ایس سے گیس کی بندش کا انکشاف کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں رات تقریباً 12 تا صبح 7 بجے تک گیس بند کرنے کی پالیسی ہے۔

دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعض رہائشی علاقوں میں گیس کی 7 گھنٹے غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔

صارفین کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں گیس کی قلت بڑھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.