بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوئٹزرلینڈ میں دنیا کا مہنگا ترین تعلیمی ادارہ

سوئٹزرلینڈ کا انسٹیٹیوٹ لا روزی عمومی طور پر دنیا کا سب سے مہنگا تعلیمی ادارہ سمجھا جاتا ہے، جہاں ایک طالب علم کی سالانہ ٹیوشن فیس ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں مجموعی طور پر ایسے انتہائی مہنگے تعلیمی اداروں کی تعداد 10 ہے جہاں کی سالانہ ٹیوشن فیس 75 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہے، لیکن  انسٹیٹوٹ لا روزی تو سب سے ہی مہنگا اور مخصوص ہے۔

چینی شہری نے گھر چھوڑ کر بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی کے ویٹنگ ایریا کو اپنا گھر بنالیا

یہ قدیم اور متعبر تعلیمی ادارہ 1880 میں پال کارنیل نامی شخص نے قائم کیا تھا اور یہ واحد بورڈنگ اسکول ہے جس کے دو کیمپس ہیں، جن میں سے ایک مشہور زمانہ جھیل جینوا کے کنارے پر ہے۔

اس کے سابق طالب علموں میں انتہائی متاثر کن حیثیت کی حامل شخصیات شامل ہیں، جبکہ اس ادارے کو اسکول آف کنگز بھی کہا جاتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر اسپین کے شاہ جوآن کارلوس، مصر کے سابق شاہ فہد ثانی، بیلجیئم کے شاہ البرٹ ثانی، سابق شاہ ایران، آغا خان اور یونان کی پرنسسز میری چانٹل جیسی شاہی شخصیات شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.