ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء

سندھ میں کورونا کے 478 نئے مریضوں کی تشخیص، 8 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں10355 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 478 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 اموات ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 4004 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ آج مزید 319 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 224983 ہوچکی ہے۔جبکہ اب تک 2736135 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 247726  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 18739 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 17921 گھروں پر، 14 آئسولیشن سینٹرز میں اور 804 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 732 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اور 78 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 478 نئے کیسز میں سے 298 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع جنوبی 114، ضلع شرقی 87، ضلع وسطی 60، ملیر 19، کورنگی اور ضلع شرقی میں  9 ۔ 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 48، مٹیاری 17، شہید بے نظیر آباد 15، دادو اور بدین 14۔ 14، گھوٹکی اور میرپور خاص 9 ۔ 9، شکارپور 6، جامشورو 5، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ 4 ۔ 4، لاڑکانہ 3، ٹنڈو الہیار، عمر کوٹ، قمبر اور خیرپور 2 ۔ 2 جبکہ  سکھر میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.