بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ سامنے آیا ہے، صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کر رہی۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے بورڈز کو 3 ارب سے زائد کی گرانٹ دینی ہے، بورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں۔

چیئرمین سکھر بورڈ مجتبیٰ شاہ کے مطابق فوری طور پر گرانٹ نہ ملی تو امتحانات کا انعقاد مشکل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گرانٹ نہ ملی تو بورڈز کو بھیک مانگ کر امتحانات کروانے ہوں گے۔

حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین محمد میمن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حکومت کو کئی بار خط لکھ چکے، مگر جواب تک نہیں ملتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب اساتذہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.