cancer man and hookups hookup que significa 2010 free hookup apps free messege hookup sites hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل: سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے امبار لگادیے

سرپرائز ڈے کے نام سے مشہور آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کوگزشتہ روز 3 سال ہو گئے، اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے امبار لگادیے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ تم سے نہ ہو پائےگا (tumsenahopayega#) ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

ٹوئٹر صارفین کا سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اس یادگار دن کو کبھی نہیں بُھلایا جاسکتا۔

کچھ صارفین نے سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل ہونے پرمشورہ دیا ہے کہ اس دن کو چائے کے عالمی دن کے طور پر منایا جانا چاہیے۔

جبکہ کچھ صارفین نے اس اتفاق پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کوسرپرائز دیاجوکہ پوری قوم کے لیے فخر کا دن تھا اور اب اسی دن پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کا شاندار فائنل میچ بھی ہوا۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز اتفاقاََ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی 24 سال بعد 27 فروری کو ہی دورۂ پاکستان پر وطن پہنچی۔

اتنا ہی نہیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چائےکے کپ کے ساتھ اپنی سیلفیاں بھی شیئر کیں۔

جس پر ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ کینگروز نے بھی فنٹاسٹک ٹی کے ساتھ بھارتیوں اور ان کے لیجنڈری پائلٹ ابھینندن کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

جبکہ کچھ صارین نے پاکستانی چائے کو دنیا کی مہنگی ترین چائے قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا ایلون مسک پاکستانی چائے کا کپ خرید سکتا ہے؟ کیونکہ اس کی قیمت ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے لیے MIG 21 ہے۔

خیال رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے برتری کے تمام دعوؤں کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے مگ ٹوئنٹی ون اور سخوئی تھرٹی طیارے مار گرائے گئے تھے۔

اس موقع پر گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو فنٹاسٹک چائے بھی پلائی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.