بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیرخارجہ وینگ ای نے کہا ہے کہ سرد جنگ کی ذہنیت دوبارہ زندہ ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

چینی وزیر خارجہ یانگ ای کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایشیا میں کیمپوں کی محاذ آرائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے کھیل میں چھوٹے اور درمیانے ملکوں کو آلہ کار یا ان کا شکار نہیں بننا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سردجنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.