
بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس کو ایک ایسی خاتون ڈاکو کی تلاش ہے جو لوگوں کو سانپ دکھا کر لوٹتی ہے۔
تامل ناڈو کی پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد سانپ سے شہریوں کو خوفزدہ کر کے لوٹ مار اور بلیک میل کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیوز دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ خاتون خانہ بدوش ہے۔
ایک شہری نے پولیس کو بتایا کہ ایک خاتون اس کے گھر آئی اور اس سے کپڑے مانگے جب انہوں نے کپڑے دینے سے انکار کردیا تو خاتون نے سانپ باہر چھوڑنے کی دھمکی دی۔
Comments are closed.