جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سابق کپتان اظہر علی کی والدہ انتقال کرگئیں

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اظہر علی نے اپنی والد کی انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا پرجاری کی اور کہا کہ اُن کی والدہ آج دوپہر انتقال کرگئی ہیں۔

انہوں ے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ والدہ کی نماز جنازہ سے متعلق مزید اطلاع جلد دی جائے گی۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ میری گزارش ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کا ضرور خیال رکھیں۔

اظہر علی نے مداحوں سے اپنی والدہ کے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہر علی کی والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اُن سے تعزیت کی اور اُن کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعائیہ کلمات لکھے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو بھی جب اظہر علی کی والدہ کے انتقال کی خبر ملی تو انہوں نے بھی ساتھی کرکٹر سے تعزیت کی اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) اور ٹیم ممبران نے بھی اظہر علی سے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.