ہفتہ 3 شوال المکرم 1442ھ 15؍ مئی 2021ء

زید علی نے اپنے ہونے والے بچے کے نام سے متعلق مشورہ مانگ لیا

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے اپنے ہونے والے بچے کے نام کے لیے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

بہت جلد ننھے مہمان کے والد بننے والے زید علی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے اور اس کا اندازہ اُن کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں سوشل میڈیا کی یہ مقبول ترین جوڑی بےحد خوش نظر آرہی ہے۔

زید علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ لوگ ہمیں ہمارے ہونے والے بچے کے لیے کوئی نام تجویز کریں گے؟‘

زید علی کے مشورے پر انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں لڑکے اور لڑکی کے خوبصورت نام تجویز کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔‘

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.