بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روی چندر ایشوین نے پاکستانی ٹیم کو جوشیلہ قرار دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روی چندر ایشون کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہمیشہ ہی بڑا میچ ہے، پاکستان کافی پرجوش ٹیم ہے۔

روی چندر ایشون نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں پاکستان اور بھارت کے میچ پر ہوتی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ آپس میں کم کھیلنے کی وجہ سے ایک دوسرے کو زیادہ نہیں جانتے۔

ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ اسٹیڈیم کے ماحول کے علاوہ ہمارے لئے یہ میچ دیگر میچز کی طرح ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں مگر یہ بہرحال کھیل کا مقابلہ ہے۔

ہاردک پانڈیا نے کہا کہ میرے لیے یہ میچ ویسا ہی ہے جیسا آسٹریلیا یا کسی اور ٹیم کیخلاف ہے، تاہم فینز کے لیے میچ اہم ہے، ان کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.