dknight magicbox ii bluetooth hookup edelman hookup arduino led hookups gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روسی فوجیوں کا یوکرین کے شہر خیرسون پر حملہ

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے شہر خیرسون پر حملہ کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خیرسون ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

خیرسون کے شہری حکام نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ شہر کو روسی فوجیوں نے گھیر لیا ہے۔

دوسری جانب خیرسون حکام کا دعویٰ ہے کہ شہر ابھی بھی یوکرینی فوج کےکنٹرول میں ہے،

میئرخیرسون نے بتایا کہ روسی فوج نے شہر کے داخلی راستوں پر چوکیاں بنا لی ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرینی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کی فوج نے دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق سینکڑوں ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر مشتمل 17 میل طویل روسی فوجی قافلہ کیف ایئر پورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

برطانوی اخبار نے بتایا ہے کہ یوکرینی شہروں سے باہر تھرمو بیرک راکٹ لانچرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ کیف میں صورتِ حال اب بھی کشیدہ ہے، روس فوجی اور سویلین اہداف پر گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے۔

یوکرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس چاہتا ہے کہ بیلا روس کے انتہائی تربیت یافتہ فوجی دستوں کے ساتھ مل کر کارروائی کرے۔

یوکرینی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس بیلا روس کی فضائی حدود بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ بیلا روس کی فوج کی نقل و حمل کے اشارے نہیں ملے۔

ادھر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ممکنہ جنگی جرائم پر جلد تحقیقات شروع ہوں گی۔

چیف پراسیکیوٹر کریم خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس اور یوکرین دونوں فریقین کے بارے میں تحقیقات کا ارادہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے اقوامِ متحدہ میں تعینات 12 روسی سفارت کار بے دخل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں تعینات روسی سفارت کار جاسوسی میں ملوث ہیں۔

ادھر روسی سفیر برائے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دشمنی کا یہ عمل اقوامِ متحدہ کی میزبانی کے وعدے کے خلاف ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز کشیدگی کے خاتمے کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان 5 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا۔

بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.