جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

رحیم یار خان: فتح پور پنجابیاں میں آگ سے 3 بچے جھلس گئے

رحیم یار خان میں فتح پور پنجابیاں میں آگ سے 3 بچے جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا بچوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فصل کی باقیات کو مقامی زمیندار نے آگ لگائی تھی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد ہے، متاثرہ بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.