دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 63 لاکھ 58 ہزار 244 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 20 ہزار 798 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار 429 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 306 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 79 لاکھ 99 ہزار 694 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 73 ہزار 528 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 19 ہزار 636 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 77 ہزار 591 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 406 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 72 لاکھ 68 ہزار 517 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 32 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 27 ہزار 314 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 31 ہزار 69 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 97 ہزار 795 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 76 ہزار 229 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 51 ہزار 233 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 92 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 39 لاکھ 29 ہزار 835 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 78 ہزار 794 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 33 لاکھ 17 ہزار 333 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 61 ہزار 386 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 29 لاکھ 71 ہزار 914 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 91 ہزار 3 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 26 لاکھ 25 ہزار 98 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 685 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 24 ہزار 786 ہو چکے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 61 ہزار 998 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 84 ہزار 999 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 397 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار 961 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 692 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 346 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 53 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 542 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 954 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 81 لاکھ 92 ہزار 720 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 265 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 847 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 10 ہزار 242 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.