بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 31 لاکھ سے زائد ہو گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار 784 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 121 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 91 لاکھ 3 ہزار 20 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 856 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار 643 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 75 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 704 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 54 ہزار 582 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 832 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار 47 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 89 ہزار 549 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 86 ہزار 623 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 42 لاکھ 38 ہزار 110 ہو گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب وزیرِ اعظم کورونا وائرس کا شکار ہو کر احتیاط نہ کرے تو عام آدمی کیسے ایس او پیز کا خیال کرے گا؟

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 2 ہزار 496 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 54 لاکھ 40 ہزار 946 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 7 ہزار 501 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 44 ہزار 961 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 37 ہزار 672 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 45 لاکھ 50 ہزار 820 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 385 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 1 ہزار 109 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 699 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 35 ہزار 703 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 77 ہزار 591 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 68 ہزار 617 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 81 ہزار 936 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 32 لاکھ 61 ہزار 764 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 878 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 191 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 575 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے

ملک میں جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 157 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 908 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 157 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 اعشاریہ 27 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 643 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 86 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 682 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 86 ہزار 488 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 98 اموات پنجاب میں ہوئیں،جبکہ خیبر پختون خوا میں 37، سندھ میں 11، اسلام آبادمیں 5، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں3، 3 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.