سندھ کے شہر دادو میں تین افراد کے قتل کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی برہان چانڈیو کی ضمانت خارج، جبکہ دوسرے ایم پی اے سردار چانڈیو کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
امِ رباب چانڈیو کے والد، چچا اور دادا کے قتل کے مقدمے میں ارکانِ سندھ اسمبلی برہان چانڈیو اور سردار چانڈیو سمیت 7 افراد نامزد ہیں۔
امِ رباب نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
ام رباب نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اپنی ساکھ بچانا چاہتی ہے تو ان ملزمان کو گرفتار کروائے اور ان کی پارٹی رکنیت معطل کرے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی برہان چانڈیو کی گرفتاری کے لیے آج میہڑ میں انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا۔
امِ رباب نے سردار چانڈیو کی ضمانت پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔
Comments are closed.