جمعہ6؍ رجب المرجب 1442ھ 19؍فروری2021ء

خیبرپختونخوا: دفتری اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں دفتری اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم کے ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال نہ کریں۔

اعلامیے کے مطابق دفتری اوقات میں موبائل فون استعمال کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ درجہ چہارم اور ڈرائیورز دوران ڈیوٹی موبائل فون، سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق دفتری اوقات میں موبائل فون اسمتعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.